انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کا پانچویں ایڈیشن کی نامزدگیوں کا اعلان، 21 اکتوبر کو مانچسٹر کنونشن سینٹر میں منعقد ہونگے

September 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز(آئی پی پی اے) کی جانب سے پانچویں ایڈیشن کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جو 21 اکتوبر 2023 کومانچسٹر کنونشن سینٹر میں منعقد کئے جارہے ہیں ۔پانچویں آئی پی پی اے کے لئے کی جانے والی نامزدگیاں سال 2022 میں مختلف زمروں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ /کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ جن میں بیسٹ فلم کٹیگری میں قائد اعظم زندہ باد، لندن نہیں جاؤں گی، دم مستم، ٹچ بٹن، گھبرانا نہیں ہے، بیسٹ ڈائریکٹر فلم کیٹیگری میں نبیل قریشی(قائد اعظم زندہ باد)، ندیم بیگ(لندن نہیں جاؤں گی)، احتشام الدین(دم مستم )،قاسم علی مرید(ٹچ بٹن)، ثاقب خان(گھبرانا نہیں ہے) شامل ہے،بیسٹ فلم ایکٹر میل کٹیگری میں فہد مصطفی(قائد اعظم زندہ باد)، ہمایوں سعید(لندن نہیں جاؤں گی)، عمران اشرف(دم مستم)، فرحان سعید(ٹچ بٹن) اورسید جبران(گھبرانا نہیں ہے) شامل ہیں،بیسٹ فلم ایکٹر فی میل کٹیگری میں ماہرہ خان(قائد اعظم زندہ باد)،مہوش حیات(لندن نہیں جاؤں گی)، امر خان(دم مستم)، ایمان علی/سونیا حسین(ٹچ بٹن)اور صبا قمر(گھبرانا نہیں ہے) میں شامل ہیں، بیسٹ سپورٹنگ رول میل / فی میل( فلم) کٹیگری میں جاوید شیخ(قائد اعظم زندہ باد)،گوہر رشید /سہیل احمد(لندن نہیں جاؤں گی)، سلیم معراج (دم مستم)، سہیل احمد (ٹچ بٹن)، سلیم معراج(گھبرانا نہیں ہے) شامل ہے۔