فوڈ سکیورٹی میں جنوبی پنجاب بہت اہمیت کا حامل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری

September 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب ثاقب ظفر نے کہا ہے فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کا ریجن بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس خطے میں نہ صرف ملکی بلکہ دیگر ممالک کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کا پوٹینشل موجود ہےوفاقی حکومت نے دیگر شعبوں کے علاوہ جنوبی پنجاب میں زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے جامع پلان تشکیل دیا ہے اور ان شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے۔