پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بازاروں کی روزانہ چیکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا

September 27, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ملتان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا ٹاسک دے دیا۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید نے ڈپٹی کمشنر افس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔