زرعی شعبے کی ترقی اور بحالی کے لئے وفاقی کو واپس دیا جائے:صالحہ حسن

September 28, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم ملتان کی صدر صالحہ حسن نے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت کو واپس دیا جائے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اعداد و شمار کو عملی طور پر دیکھا جائے تو 18ویں ترمیم میں زراعت کو صوبوں کے حوالے کرنے کے بعد زراعت میں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ صوبے زرعی امداد کے لیے وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں تو انھوں نے سوال کیا کہ دو مالکوں کے ساتھ زراعت کا شعبہ کیسے پروان چڑھ سکتا ہے۔