اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کی گرفتاری سے متعلق ایم پی او جاری کر کے اختیارات سے تجاوز کرنے پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی اور پراسیکیوٹر کو سماعت آگے بڑھانے کیلئے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، ،ڈپٹی کمشنر نے غیر مشروط معافی مانگی جس پر جسٹس بابر ستار نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں کیا میں آپکو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،ڈی سی نے کہا میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا جسٹس بابر ستار نےکہاڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے آپکا اس کنڈکٹ کیساتھ معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ، آپ قانونی دفاع پر توجہ مرکوز کریں ، آپس میں طے کرلیں کہ ٹرائل کو کیسے شروع کرنا ہے قانون کے مطابق کیس کو سنیں گے،دریں اثناءاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی، اہلیہ اور بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔