کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن موڑ پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن موڑ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈکیٹ ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے لاڑکانہ جانی والے بس کے مسافر اسٹیل ٹاؤن موڑ پر پانی پینے کیلئے اترے تو تین ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی کوشش کی،اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔