فیکٹری ایریا، گھر کے اندر ماں بیٹی کو قتل کردیا گیا

October 03, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر )فیکٹری ایریا کے علاقے میں ماں بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اتحاد پارک ڈوگر چوک میں رہائش پذیر رشید کی 50 سالہ بیوی شکیلہ اور 20 سالہ بیٹی علیشبا کو قتل کیا گیا ہے،گھر کے اوپر والے پورشن سے دونوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،لاشوں کے قریب تیز دھار خنجر پڑا تھا جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا ، رشید کو محلہ داروں نے اطلاع دی جو نرسری پر کام کرتا ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا۔