کوئٹہ(خ ن)نگران صوبائی مشیر برائے محکمہ آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کا صحت سے متعلق دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کااجرا جلد کرلیا جائے گا جس کے حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہ نگران حکومت وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں وہ تمام قابل عمل اقدامات اٹھارہی ہے جو یہاں کے غریب عوام کے لیےرحمت بن سکیں حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے غریب عوام کو ضروری سہولیات ان کی دیلیز پر پہنچائی جائیں۔