ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ میں قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں اوپل شہید روڈ، چکی والی گلی، کھٹکانہ، صدر بازار، چوڑی بازار ،نان بازار چکی والی گلی لال کرتی و دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تمام تجاوزات اور پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا اور کینٹ میں صرف وہی ریڑھی والے کاروبار کر سکیں گے جن کے پاس کنٹونمنٹ بورڈ کا جاری کردہ لائسنس ہوگا۔