• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،2 بیوریج پلانٹس،ایک ہوٹل بند

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نےملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ریسٹورنٹس، سویٹس یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 بیوریجز پلانٹس اور 1 ہوٹل کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 11 لٹر مضر صحت مشروبات، 310 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بستی سلطان پورا ملتان میں بیوریجز پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ اسی طرح ناگ شاہ چوک اور چوک کمہاراں میں فریزر میں گندگی پائے جانے، آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے اور پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 2 ریسٹورنٹس کو 32 ہزار روپے کے جرمانے،سول گارڈن سمورانہ روڈ پر واقع چنا پروسیسنگ یونٹ کو خوراک کو زمین پر سٹور کرنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 20 ہزار، ریلوے روڈ دنیا پور میں بیوریجز پلانٹ کی پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن بند کر دی گئی۔ مزید برآں بورے والا میں چک 367 ای بی میں کھانے میں حشرات پائے جانے پر ریسٹورنٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔علاوہ ازیں میلسی میں ڈرنک کارنر کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے، پولیس لائن خانیوال میں بیکری پروڈکشن یونٹ کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 12 ہزار جبکہ پرانہ لاری اڈہ کبیروالا میں فوڈ پوائنٹ کو آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، ناقابلِ سراغ مصالحہ جات کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
ملتان سے مزید