طلباءکیلئے تعلیم کے ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے‘عارف نعیم

November 27, 2023

پشاور (جنگ نیوز)گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سردار گڑھی میں سپورٹس گالا اور ذہنی آزمائش کے کوئز مقابلوں کا انعقاد زیر نگرانی سپورٹس انچارج عرفان علی ہوا جس میں ( سول ، الیکٹریکل ،الیکٹرانکس) کے طلباء نے حصہ لیا ۔مہمان خصوصی پروفیسر انجینئر عارف نعیم نے کہا کہ سپورٹس گالا اور کوئز مقابلوں کا مقصد طلباء کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے اور معماران قوم کیلئے تعلیم کے ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے۔ کھیل سے انسان کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے اور اس میں آگے بڑھنے کی جستجو بھی بڑھتی ہے۔عارف نعیم نے جیتنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔