سموگ، لاہورمیں مصنوعی بارش برسانے کیلئے ورکنگ گروپ کی تشکیل

November 28, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ‘اپنے نامہ نگار سے، خصوصی رپورٹر)سموگ پر قابو پانے کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت نے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلا س میں کیاگیا اجلاس میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے اور سموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تحفظ ماحولیات ، زراعت، خزانہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، وفاقی اور عسکری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔