لڑ مہ ، پولیس مقابلےمیں رہزن گینگ کا سرغنہ زخمی

November 28, 2023

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے لڑمہ میں پولیس مقابلے میں راہزن گینگ کا سرغنہ ریحان زخمی ہوگیا ،ملزم کوگرفتارکرکے اس سے اسلحہ و موٹر سائیکل بھی برآمدکرلی گئی ہے جس کیخلاف پہلے سے تھانہ خزانہ میںراہزنی اور شہری کو زخمی کرنے کے دو الگ الگ مقدمات درج ہیں۔