گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ رحیم کاکڑ

November 28, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ روٹی، گوشت، آٹا، چینی، چاول، دالیں، گھی وغیرہ کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں خاص طور پر کیمیکل ملا دودھ پورے شہر میں فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ دے جو کہ نہیں ہورہا۔ دوسری جانب پٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ شہر میں گیس پریشر میں کمی نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری تمام ضلعی انتظامیہ کو پابند بنائیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کے نرخ چیک کریں اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔