حاجی لشکری رئیسانی سے سید ناصر حسین شاہ کی ملاقات

November 28, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے پیر کو پیپلز پارٹی کے رہنماوں سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، سابق رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک و صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ تبادلہ خیا ل کیا ۔