کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ، چیف ایگزیکٹو افسرکیسکو انجینئر شفقت علی بدھ 29 نومبر کو صبح 10 سے دن 12 بجے تک صارفین کی شکایات براہ راست سنیں گے ، تمام صارفین ٹیلی فون نمبر 0819202565 پر اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو سے رابطہ کرسکتے ہیں ، تمام صارفین اپنی شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کا حوالہ نمبر بھی بطور ریفرنس نوٹ کرائیں ۔