• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، خلیل جارج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اگر دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔یہ بات انہوںنے اتوار کو یوم دفاع کی مناسبت سےاسمبلی چوک ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں خلیل جارج کی قیادت میں یوم دفاع کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج کینٹ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اسمبلی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ1965ء کی جنگ میں بھارت نے ہر محاذ پر شکست کھائی لیکن بھارت کو شرم نہیں آئی۔
کوئٹہ سے مزید