کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے مکران ڈویژن خصوصا پنجگور،تربت گوادرمیں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ ہیپاٹائٹس ایک سنگین مرض ہے جس کی بروقت تشخیص علاج اور مؤثر روک تھام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صاف پانی استعمال کریں، غیر محفوظ انجیکشن اور آلودہ طبی آلات سے گریز کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی مرکزصحت سے رجوع کریں۔