چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو 29 نومبر کو کھلی کچہری منعقد کرینگے

November 28, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ، چیف ایگزیکٹو افسرکیسکو انجینئر شفقت علی بدھ 29 نومبر کو صبح 10 سے دن 12 بجے تک صارفین کی شکایات براہ راست سنیں گے ، تمام صارفین ٹیلی فون نمبر 0819202565 پر اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو سے رابطہ کرسکتے ہیں ، تمام صارفین اپنی شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کا حوالہ نمبر بھی بطور ریفرنس نوٹ کرائیں ۔