قومی ٹی 20، لاہور وائٹس کی فتح سپر ایٹ میں جگہ بنالی

November 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نےحیدرآباد کو سات وکٹ سےزیر کرلیا۔ ناکام ٹیم 102رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر سہیل خان نےدس رنز دے کر پانچ اور غلام مدثر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ لاہور بلیوز نے یوبی ایل کمپلکس میں اسلام آباد کے خلاف میچ پانچ رنز سے جیت کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ قاسم اکرم نے64 اور عمران بٹ نے52 رنز بنائے۔ پشاور نے لاڑکانہ کو 126 رنز سے شکست دیدی۔پشاور نے 2 وکٹ پر 248 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 54گیندوں پر 15چوکے اور4 چھکوں کی مدد سے 109 جبکہ افتخار احمد نے 31گیندوں پر 8چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 7 وکٹوں پر 122 رنز بناپائی۔