9مئی واقعات، 13مقدمات میں بیشتر افراد تاحال گرفتار نہ ہو سکے

November 29, 2023

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس 9مئی کو ہونیوالےپرتشدد واقعات اور حساس مقامات پر حملوں کے 13مقدمات میں مطلوب 23سوافرادکو تاحال گرفتارنہیں کرسکی۔پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران راولپنڈی میں توڑ پھوڑاور گھیراؤ جلاؤکے حوالے سے 13مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں راولپنڈی پولیس کو مجموعی طور پر تقریباً 28سوملزمان مطلوب تھے۔ ان میں 3سو سے زیادہ نامزد اور 25سوکے قریب نامعلوم ملزمان شامل ہیں ، جن میں سے صرف چار سو44ملزموں کو گرفتار کیا جاسکاہے ۔ذرائع کا کہناہے راولپنڈی پولیس نے12 مقدمات کے نامکمل چالان انسداد دہشتگردی کورٹ میں جمع کروادئیے ہیں جن میں 212ملزموں کو چالان کیاجاسکاہے۔