رینجرز کے سابق مقامی کمانڈر سمیت 5 اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا

November 30, 2023

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نمبر2/فورتھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد عزیز الرحمٰن جونیجو نےتھرپارکر کے کھینسر تھانے کی حدود میں شکار سے واپس آنے والے افراد پر رینجرز کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت ،3 افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد رینجرز کے سابق مقامی کمانڈر سمیت 5 اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 13،13 سال قید،جرمانوں اور مقتول کے ورثاء اور زخمیوں کو 67لاکھ روپے دیت ادا کرنے کی سزا سنادی ہے۔