صدر مملکت کی بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو رقم واپس کرنے کی ہدایت

November 30, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 344,600 روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے بینکنگ محتسب کا حکم برقرار رکھتے ہوئے نجی بینک کی اپیل کو مسترد کردیا اور کہا کہ بینک کے صارف کے اکاؤنٹ سے 344,602 روپے دھوکہ دہی سے نکالے گئے، بینک نے صارف کی رضامندی کے بغیر فنڈ منتقلی سہولت کھول کر بدانتظامی کا ارتکاب کیا، بلااجازت آن لائن فنڈ ٹرانسفر سہولت کھولنے کی وجہ سے صارف کو نقصان اٹھانا پڑا،صدرنے بینکنگ محتسب کے فیصلے کیخلاف بینک کی دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینک قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا ۔