آئی جی پنجاب سے ڈی پی او چنیوٹ کی ملاقات

November 30, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد اور انکی ٹیم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ چار ماہ کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 60 ملین سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کو واپس دلوایا۔ آئی جی نے سنگین نوعیت کے کیسزکو کامیابی سے ٹریس کرنے پر چنیوٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ جاری رکھا جائے۔