ایم اے جی آفس، بائیومیٹرک حاضری کی پابندی نہ کرنے کا نوٹس

November 30, 2023

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگا ر سے ) ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے خواتین سمیت درجنوں ملازمین کی جانب سے بائیومیٹرک حاضری کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ایم اے جی آفس کی طرف سے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سیکشن افسران اس سلسلے میں اپنے ماتحت ملازمین کو وارننگ جاری کر کے دفتر آمد اور روانگی کے وقت بائیو میٹرک اٹینڈنس پر عملدرآمد کروائیں ، بصورت دیگر ایسے ملازمین کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 2020 کے تحت سخت انضباطی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔