کوئٹہ میں آج یوم تاسیس کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کرن بلوچ

November 30, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام ، جمہوریت اور وفاقی اکائیوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، پارٹی کے 26 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر غریبوں ،کسانوں، ہاریوں مزدورں اور پاکستان میں بسنے والے متوسط طبقے کو زبان دی اور انھیں اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کا سلیقہ سکھایا۔انکی شہادت کے بعد محترمہ نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں اپنی جدو جہد جاری رکھی۔بی بی شہید کی پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،جیالے آج بھی سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیے اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ یوم تاسیسی کے جلسے میں آج کوئٹہ میں ہونیوالا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان بھر سے جیالے قافلوں کی صورت میں شرکت کرینگے،جلسے میں خواتین بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگی۔ درایں اثناء محترمہ کرن بلوچ نےپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا اورجلسے کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنیوالے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔