• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوآبہ فاؤنڈیشن اور سی بی ایم کے اشتراک سے آگاہی ورکشاپ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان دوآبہ فاؤنڈیشن اور سی بی ایم کے اشتراک سے منعقدہ آگاہی ورکشاپ سے خطاب میں جاوید اقبال منیجر پروگرام دوآبہ فاؤنڈیشن نے کہا کہ عالمی معیارات اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے افراد باہم معذوری کے اعداد و شمار درست کیے جائیں تاکہ عمومی ترقی اور بالخصوص ہمدردی کے منشور کے تحت دی جانے والی خدمات صحیح لوگوں تک بروقت اور موثر انداز میں پہنچ پائے،اظہر یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مظفرگڑھ ،ٹرینرز عاطف شیخ اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید