ملتان(سٹاف رپورٹر) لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ صدر جلال پور پولیس کو اظہراں بی بی نے درخواست دی کہ ملزمان زاہد ،علی، حاجرہ اور یونس گھر سے زبردستی 18 سالہ بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے ،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔