پشاور،سرکاری کالجز کے طلباء کا اپنے مطالبات حق میں احتجاجی مظاہرہ

December 01, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے مختلف سرکاری کالجز کے طلباء نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں گورنمنٹ کالج پشاور،حیات ڈگری کالج پشاور اور دیگر کالجز کے طلباء نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالجز میں بی ایس پروگرام کے سمیسٹر ختم ہونے کے بعد بھی امتحان میں تاخیر کی جاتی ہے،اگلے سمیسٹر شروع ہونے کے بعد بھی پرانے سمسیٹر کا امتحان نہیں ہوا ہوتا جس سے طلبہ تذبزب کا شکار ہوتے ہیں