• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب ون اورنگزیب گھمن نے قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور پا نچ پا نچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان غلام رسول، مدثر، مظفر، مبشر احمد کے خلاف پو لیس تھانہ کیچی بیگ میں درج مقدمے میں مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا تھاکہ انہوں نے پولیس تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں  عابد حسین کواس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جب وہ اپنے گھر بی بی زیارت ٹاؤن کو ئٹہ جا رہے تھے جس پر پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام رسول اورمدثر کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیاتھا جس پر عدالت نے ملزمان غلا م رسول اور مدثر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ پانچ لا کھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی عدالت نے مذکو رہ ملزمان کو زیر دفعات 149,148,147ت پ کے تحت جرم ثابت ہو نے پر بھی دو دو سال مزید قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ما ہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان مظفر اور مبشر احمد کی گرفتاری تک مقدمے کو سرد خانے میں محفوظ رکھنے کا بھی حکم دیا ہے عدالت سے سزا سنائے جا نے کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید