جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے حقائق توڑ مڑوڑ کر پیش کیے، میاں داؤد

December 02, 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج نے درخواست میں پراپرٹیز خریدنے سے متعلق جرم کو خود تسلیم کرلیا ہے، پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں داؤدنے کہا کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے حقائق توڑ مڑوڑ کر پیش کیے،وہ حقائق کو مسخ اور سپریک جوڈیشل کونسل کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جج نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، یہ تاریخ کا پہلا جج ہے جس کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے انکوائری سے پہلے ہی رونا شروع کردیا ۔