کیمیکلز ملا دودھ تلف، غیر معیاری مشروبات ضبط، دکانیں سیل

December 02, 2023

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور ،مردان اور دیر اپر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں ۔فوڈ سیفٹی ٹیم نےجامعہ پشاور کی مختلف کنٹینر کا معائنہ کیا‘ایک کینٹین میں صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی ، جسے موقع پر سربمہر کر دیا گیا ۔ اور دیگر کنٹینر کو بہتری کے نوٹسز جاری کر دیے گئے مردان کے پار ہوتی بازار میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروائی کے دوران جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب سے دودھ کے نمونے موقع پر ٹیسٹ کیے۔دودھ کی لیبارٹری رپورٹ میں امونیم سلفیٹ اور کین شوگر جیسے مضر صحت زہریلے کیمیکل ثابت ہونے پر دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور دکان کو فوراً سیل کر دیا گیا ۔دیر بالا میں ایک کارروائی کے دوران پینتیس لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات ، پینتالیس کلو مس لیبل پاپس اور اٹھتیتس پیکٹس جعلی کھیر پاوڈر برامد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ۔