ایم کیو ایم عام انتخابات سے فرار اختیار کرسکتی ہے، پی پی

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی تقاریر پر کہا ہے کہ بہروپیوں پر مشتمل متحدہ کا ٹولا کراچی کو یرغمال بنانے کے خواب دیکھتا بند کر ے، متحدہ والوں نے کراچی میں اس قدر خونریزی کی کہ بادل برسنا بند ہوگئے تھے، متحدہ کے رہنما اپنے جرائم پر معافی مانگیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے متحدہ نے بائیکاٹ کا ڈرامہ رچایا، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم عام انتخابات سےفرار اختیار کر سکتی ہے،کراچی کے عوام اب ایم کیو ایم کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ کراچی کے عوام اس مرتبہ متحدہ کی پتنگ کو کننوں سے کاٹ دیں گے۔