رابطہ کمیٹی انتخابی حکمت عملی پر غور کرے گی، ن لیگ کی دو حلقوں میں حمایت پر غور ہوگا

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنمائوں کے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کی تجویز پر ان کی حمایت کے لئے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا، مسلم لیگ کی جانب سے ضلع ملیر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 230 اور ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 سے حصہ لینے میں دل چسپی کا اظہار کیا گیا ہے، کراچی سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، مریم نواز امیدوار ہوسکتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اپنے اجلاس میں کراچی اور اندرون سندھ کی بعض قوی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جی ڈی اے میں شامل جماعتوں کی حمایت کے بارے بھی غور کرے گی جبکہ کراچی اور اندورون سندھ ان حلقوں میں ان جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جہاں ایم کیو ایم کے ووٹرز کی تعداد زیادہ ہوگی۔