انڈرانوائسنگ کے ذریعے کروڑوں کے ڈیوٹی وٹیکس چوری،کمپنی اور کلیئرنگ ایجنٹ کیخلاف مقدمہ

December 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکس کی چوری کے الزام میں ایک کمپنی اور اس کے کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایک اطلاع پرمیسرزفوڈلنکس انٹرنیشنل کی جانب سے درآمدکئے جانے والے ویجیٹیبل آئل اور اس کی مصنوعات کے کنسائمنٹس کی نگرانی کی گئی اورمذکورہ کمپنی کی جانب سے انڈونیشیاسے کئے جانے والے چارکنسائمنٹس کو روک کراس کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی تودرآمد میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ نے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو 27کروڑسے زائد مالیت کا نقصان پہنچایاہے۔