جوائنٹ روڈ تصادم کا زخمی 73 روز بعد چل بسا‘ لواحقین کا احتجاجی دھرنا

December 03, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جوائنٹ روڈپر 19 ستمبرکے تصادم کا زخمی نوجوان عبدالرزاق 73روز کراچی میں زیرعلاج رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا لواحقین نے ہفتہ کو میت کے ہمراہ گولی مارچوک پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جس سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا لواحقین کا کہناتھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان تاحال گرفتارنہیں ہوئے تاہم پولیس افسران نے مظاہرین کو بتایا کہ واقعہ میں ملوث اسلم کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس پر شرکاء منتشرہوگئے. واضح رہے کہ واقعہ میں مجموعی طورپر 3افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔