اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا گیا

December 04, 2023

مردان (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل مردان بھیج دیا گیاسابق سپیکر کو گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے 9مئی کو ایک توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے میں حراست میں لیا تھا اتوار کے روز سابق سپیکر قومی اسمبلی کو سپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا پولیس نے چودہ روز ہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرلی جسے مجسٹریٹ نے مسترد کردیا او رسابق سپیکر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کے احکامات جاری کردیئے اسد قیصر کو گذشتہ روز پڑانگ ضلع چارسدہ میں قائم مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد نومئی کو ایک نجی کالج اور میڈیکل سٹور میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتارکرلیاگیاتھا۔