ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان تاجر اتحاد پاکستان کی جانب سے ماہانہ شوگر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی دی گئیں، کیمپ میں سرپرست اعلی ملتان تاجر اتحاد پاکستان اور ریٹائرڈ ایڈیشنل مجسٹریٹ محی الدین ، چیئرمین ملتان تاجر اتحاد پاکستان محمد حنیف ،نائب صدر رانا محمد اقبال اوردیگر موجود تھے ۔