معیشت زمین بوس ہونے کے بعد اب بہتری کی جانب گامزن ،زاہد حسین

December 04, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت زمین بوس ہونے کے بعد اب بہتری کی جانب گامزن ہے،آئی ایم ایف مطمئن ہے، مہنگائی عروج پر پہنچنے کے بعد سست روی سے کم ہورہی ہے، خساروں پر قابو پایا جا چکا ہے، ڈالر کو لگام ڈالی جا چکی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بھی تشویشناک نہیں رہی۔