وفاقی محتسب نے خاتون کو پنشن دلا دی

December 05, 2023

کوئٹہ (آن لائن) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کوئٹہ کی رہائشی خاتون درخواست گزار در ملک نے درخواست دائر کی تھی کے ان کے شوہر پی-اے-ایف بیس میں ملازمت کرتا تھا جو 1992 میں ریٹائر ہوگیا تھا بعد میں انکا انتقال ہوگیا اور فیملی پنشن میرے نام پر ٹرانسفر ہوا اور مارچ 2021 سے وجہ بتائے بغیر میری پنشن روک دی گئی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کہی بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی پینشن کی رقم جو 531973 بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے 531973 کی رقم ان کو بزریعہ چیک ادا کردی۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔