سپر لیگ: مجیب الرحمان، میتھیوز، ملان، شکیب ، سکندر رضا نے رجسٹریشن کرالی

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 9 ڈرافٹ کیلئے افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان نے بھی رجسٹریشن کر لی ہے۔ ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا۔ زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی رجسٹریشن کر لی ۔ سکندر رضا گذشتہ سال لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلے تھے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ، جیمی اوورٹن ، ڈیوڈ ویلی ، ریس ٹوپلی، پلاٹینم کیٹیگری میں ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، ویسٹ انڈین اوڈین اسمتھ،نیپال کے سندیپ لیمی چانے ، جنوبی افریقا کے ڈوائن پریٹوریس اور روسی وینڈرڈوسن شامل ہیں۔ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز ، کوشال مینڈس اور داشن شنا کا، افغانستان کے نوین الحق اور مجیب الرحمان بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔