بھارت سے وائٹ بال سیریز، جنوبی افریقا نے کپتان باوما کو آرام دیدیا

December 05, 2023

کراچی (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ون ڈے کپتان ٹیمبا باوما اور فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو آرام دیدیا۔ بورڈ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انہیں اس کے بعد ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی تیاری کا موقع دینا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جیرالڈ کوٹزی، مارکو جانسن اور لونگی انگیڈی صرف پہلے دو ٹی 20 کھیلیں گے۔ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کوچ شکری کونراڈ کے مطابق ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز کے پیش نظر ٹیسٹ میچوں کے لیے تیاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔