چیف سیکرٹری سے نوسربازی کاشکار ہونیوالی سکھ فیملی کی ملاقات

December 06, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نوسربازی کا شکار ہونے والی بھارتی سکھ فیملی نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری، رقم اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انکو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔