فلور ملز کیلئے گندم کا کوٹہ بحال کیا جائے،ہائیکورٹ کی ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت

December 06, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر)لاہو ہائیکورٹ ملتان بنچ نےفاران فلور اینڈ جنرل ملز لیہ کے مالک شیخ عمران فیض رسول کی محکمہ خوراک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی گزشتہ روز سماعت کی۔ عدالت موجود ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب خان جدون کو حکم دیا کہ وہ پیٹیشنر کا گندم کا کوٹہ بحال کریں اور توہین عدالت کے نوٹس کے جواب کیلئے 12 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ پیٹیشنر کے وکیل سید ریاض حسین گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ خوراک لیہ نے اپنی کرپشن۔ بدعنوانی۔اور غیر قانونی سرگرمیوں کو چھپانے کیلئے فلور ملز مالکان کو قربانی کا بکرا بنایا انہیں نہ صرف شوکاز نوتس جاری کئے بلکہ ان پر ریکوری بھی ڈال دی۔جس کے خلاف فلور ملز مالکان نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تو فاضل عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ خوراک ان سے کوئی ریکوری نہیں کرسکتا۔ اور نہ ہی ان ملز بند کرسکتا ہے گندم کا ستاک ویری فائی نہ کرانے پر ان کے خلاف یہ کاروائی کی گئی مگر کسی قانون یا رول کا حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی فلور ملز مالکان کو صفائی کو موقعہ دیا گیا۔ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ان کا گندم کا کوٹہ روک لیا گیا۔اس اقدام کیلئے کوئی تحریری آرڈر ہا لیٹر جاری کرنے کی بجائے زبانی احکامات کا سہارا لیا گیا۔