میپکوایس ڈی او جبری ریٹائر اور ایک اہلکار کی تنزلی

December 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو جبری ریٹائر کرنے اور ایک اہلکار کی تنزلی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے لائن فورمین گریڈفرسٹ /قائم مقام سب ڈویژنل آفیسر میپکو رورل سب ڈویژن خانپور مہیش کمار کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے جبری ریٹائرکردیاہے جبکہ وہ ایل پی آر پر ہیں۔لائن مین گریڈ سیکنڈ /قائم مقام لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ رورل سب ڈویژن خانپور جمیل احمد گرمانی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر 5سال کے لئے اسسٹنٹ لائن مین کے عہدے پر تنزلی کی گئی ہے۔