شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

December 06, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ، وہاڑی چوک کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے فرنیچر ، بستر اور دیگر سامان جل گیا،ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔