• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران واردات گولی لگنے سے 22 سالہ طالب علم زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں دوران واردات گولی لگنے سے 22سالہ طالبعلم زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نجی کالج میں زیر تعلیم خضر حیات اپنی سکوٹی موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ ناکہ گرے والہ ہیڈ محمد والا روڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے سکوٹی چھیننے کی کوشش کی، اس موقع پر خضر حیات نے شور شرابہ کرتے ہوئے مزاحمت کی تو مکینوں کے جمع ہونے پر مسلح ملزمان اس کی ٹانگ پر گولی مارکر فرار ہوگئے، زخمی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مفرور ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید