ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران چوک دولت گیٹ، عیدگاہ روڈ، افشار آباد، علی چوک، سرکلر روڈ، دہلی گیٹ، زکریا مارکیٹ کے صدر سید حامد رضا گیلانی، جنرل سیکرٹری عابد علی شیخ، وائس چیئرمین شاہ رخ خان، صدر انجمن تاجران ریٹیلز موبائل ایسوسی ایشن محمد وکیل انجم ،شیخ فیصل، شیخ محمد افضل،ملک شہباز اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ واسا ملتان نے محرم الحرام کی آمد سے قبل سیوریج نظام کی درستگی کیلئے دولت گیٹ چوک سے خونی برج چوک، حسین آگاہی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا لیکن افسوس کہ نان ٹیکنیکل واسا افسران کی غفلت کی وجہ سے سیوریج لائنوں کا منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے‘ واسا پائپ لائنیں شٹرنگ کے دوران ہی بہہ گئیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے نہ صرف وبا پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے بلکہ احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز بڑے بڑے گڑھوں میں گرنے کی وجہ سے شہری زخمی ہو رہے ہیں لیکن ایم ڈی واسا کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے،، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ دولت گیٹ چوک سے خونی برج چوک سمیت دیگر علاقوں میں یکم محرم الحرام سے قبل ترقیاتی منصوبے کو مکمل کیا جائے۔