طا لبات کوتعلیم سے آراستہ و جسمانی چاک و چوبند رکھنا ہو گا ،ڈاکٹر سید داؤد بخاری

December 06, 2023

پشاور( جنگ نیوز )طالبات کوقومی و ملی دہارے میں شامل کرنے کیلئے تعلیم سے آراستہ و جسمانی چاک و چوبند رکھنا ہو گا تعلیم کیساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کیلئے کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تعلیمی ادارے ہی تعلیم کے فروغ کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹر سید داؤد بخاری نے نجی سکول میں کھیلوں کے مقابلے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا طالبات نے رنگا رنگ مختلف کھیل پیش کئے جن میں میوزیکل چیئر والی گیم، بیک ٹو بیک ریس، ایک ٹانگ دوڑ والی گیم، بوری والی گیم، چھچ اور گین والی گیم کینگروں ریس پینٹنگ اور ڈرائنگ ، مینڈک کھودنے والی گیم، غباری کے دوڑ والی گیم، سیب کھانے کا مقابلہ،رسہ کشی، پی ٹی، ٹیبلو وغیرہ وغیرہ بچوں کے رنگا رنگ لباس اور کھیلوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ کھیلوں کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں میڈلز اور انعاما ت تقسیم کئے گئے پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید داؤد بغاری اور نجی سکول کی پرنسپل میمونہ رؤف نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔