نیشنل پارٹی ہی مسائل کاحل ممکن بناسکتی ہے‘ عطاء محمد بنگلزئی

December 06, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے پارٹی امیدواروں کوکامیاب بنائیں کیونکہ مسائل کاحل صرف نیشنل پارٹی کے پاس ہی ہے جس کی واضح مثال نیشنل پارٹی کا اڑھائی سالہ دور اقتدا ر ہے جس کی آج بھی ملک بھرمیں مثال دی جاتی ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے بلال کالونی سٹیلائٹ ٹاؤن میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا شرکاء سے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی،، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض احمد زہری، ملک نصیر شاہوانی‘ سعید سمالانی، ڈاکٹر عطاءاللہ لہڑی و دیگر نے خطاب بھی کیا اس موقع پرسید حاکم شاہ، سید آصف شاہ، سید بابر شاہ، سید آفتاب شاہ، سید شیر محمد شاہ، سید عادل شاہ، سید عارف شاہ، سید گلاب شاہ، سید معصوم شاہ، سید مظفر شاہ، سید ولی شاہ، عطاءاللہ مینگل، بلال احمد، اسد جان، زیشان، مہراللہ محمد شہی، شاہ نواز، احمد نواز، خدا بخش، کامران احمد قلندرانی، عرفان احمد قلندرانی، پائیند خان درانی، محمد یوسف ترین ل، ابرار بنگلزئی، وقار بنگلزئی، محمد اختر قریشی، محمد رسول، مقبول احمد، حاجی محمد فضل، ناصر احمد، ثناءاللہ، افضل احمد، حاجی فیض جان قلندرانی، اعجاز احمد، معاض اللہ، شاکر احمد شاہوانی، عامر جان شاہوانی، عامر بادینی، حاجی عبدالصادق، میر سبزل خان مینگل، رحمت محمد شہی، مقبول محمد شہی، ظفر پندرانی و دیگر نےشمولیت کااعلان کیا۔